Get Alerts

ایران، امریکا معاہدے کی خبر پر عالمی منڈی میں خام تیل 7 فیصد سستا

ایران، امریکا معاہدے کی خبر پر عالمی منڈی میں خام تیل 7 فیصد سستا

لندن: ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے سے متعلق مثبت پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 7 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  خام تیل 80.50 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل 83.20 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت میں بھی 7.48 ڈالر فی بیرل کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 76.81 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں ممکنہ کمی اور تیل کی عالمی رسد میں اضافے کی توقعات کے باعث مارکیٹ میں فروخت کا رجحان بڑھا، جس سے خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ آیا۔

ٹیگز: