تہران میں سموگ کا راج، 23 دن میں 412 افراد ہلاک

تہران میں سموگ کا راج، 23 دن میں 412 افراد ہلاک

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں آلودہ دھند نے 400 سے زائد جانیں لے لیں۔

پاکستان، بھارت، چین اور تائیوان کے بعد "سموگ"نے تہران میں ڈیرے ڈال لیے اور صرف23 دنوں میں آلودہ دھند نے 412 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 
ہلاک ہونے والے سانس کی بیماریوں اور ٹریفک حادثات کا شکار ہوئے، تہران میں تقریبا 1 کروڑ 40 لاکھ افراد 'سموگ 'کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ 
محکمہ سیاحت نے غیر ملکی سیاحوں سے فضائی آلودگی کی وجہ سے معذرت کرتے ہوئے ان سے ایران نا آنے کی اپیل کی ہے۔تہران سمیت تمام شہروں کے سکول بند ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق شہر میں آلودگی کی سطح عالمی ادارہ صحت کی جانب سے طے کردہ آلودگی کی سطح سے تین گنا بڑھ گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں