امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے

اسلام آباد: امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس آئندہ ماہ کے شروع میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی سفارتی ذرائع کے مطابق جیمز میٹس کی 3 دسمبر کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ جنرل ریٹائرڈ جیمز میٹس افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر رہے ہیں۔ جیمز میٹس کی پاکستان میں سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ امریکی وزیر دفاع دورے کے ابتدائی مرحلے میں مصر اور کویت جائیں گے۔

ذرائع سے کے مطابق بھارت، امریکا قریبی اسٹرٹیجک تعلقات کے تناظر میں جیمز میٹس کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں طرف سے افغانستان کے حوالے سے دوٹوک گفتگو ہو گی۔ امریکی وزیر دفاع امریکی سینیٹ کی کمیٹی کے سامنے یہ بیان دے چکے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ پھر پاکستان سے افغانستان اور انسداد دہشت گردی کے امور میں امریکی مطالبات کی تعمیل کرے۔

ذرائع کے مطابق ’’ڈو مور‘‘ کی امریکی پالیسی کے بارے میں پاکستانی قیادت نے امریکا کی جانب سے خطے میں قائدانہ کردار دیئے جانے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کے اہداف حاصل کر چکا ہے لیکن امریکی صدر ٹرمپ یہ الزام لگا چکے ہیں کہ دہشت گردوں نے پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں جنہیں پاکستان کو ختم کرنا چاہئے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ امریکی وزیر دفاع دورئہ پاکستان مکمل کرکے بھارت بھی جائیں گے تاہم بعض ذرائع امریکی وزیر دفاع کے کابل اور نئی دہلی سے رابطوں اور دورے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں