چودھری پرویز الہٰی جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان سے کسی یورپی یا آئی ایم ایف وفد نے ملاقات نہیں کی: محکمہ جیل خانہ جات

چودھری پرویز الہٰی جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان سے کسی یورپی یا آئی ایم ایف وفد نے ملاقات نہیں کی: محکمہ جیل خانہ جات

راولپنڈی : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آئی ایم ایف اور یورپین یونین کے نمائندگان سے اڈیالہ جیل روالپنڈی میں ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا اور مختلف ٹی وی چینلز پر چوہدری پرویز الٰہی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کے متعلق ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی وضاحت  سامنے آگئی  ہے۔ 

  

ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب  کاکہنا  ہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے آئی ایم ایف اور یورپین یونین کے نمائندگان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے چودھری پرویز الٰہی کا بیان بے بُنیاد، حقائق کے بر عکس اور منافی ہے۔ 

اڈیالہ جیل میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف سے نا کوئی ایسی ملاقات ہوئی ہے اور نا ہی کسی ایسی ملاقات کا کوئی سوال پیدا ہوتا ہے۔عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل میں الگ الگ جگہ پر رکھا گیا ہے ، جس کا درمیانی فاضلہ پانچ سو میٹر سے زائد ہے۔ عمران خان سے چوہدری پرویز الٰہی کی بھی اڈیالہ جیل میں نہ کبھی کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی رابطہ ہے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے انکی فیملی اور وکلاء کے علاوہ کسی کی بھی ملاقات نہ ہوئی ہے۔ فیملی اور وکلاء سے ملاقاتوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے۔اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کیلئے تین سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے دفتر کے کنٹرول روم میں ہمہ وقت نگرانی کی جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں