Get Alerts

ایوانِ صدر میں شاہ عبداللہ دوم کے لیے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کی پروقار تقریب

ایوانِ صدر میں شاہ عبداللہ دوم کے لیے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کی پروقار تقریب

اسلام آباد: ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ عطا کیا گیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے بادشاہ کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا، بلاول بھٹو اور آصفہ زرداری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر دوستی اور باہمی احترام کے اظہار کے طور پر اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے بھی صدر آصف علی زرداری کو اردن کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطا کیا۔

پاکستان اور اردن کے درمیان دو طرفہ تعلقات، تعاون اور خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششوں کے اعتراف میں یہ دونوں اعزاز دیے گئے۔

ٹیگز: