ورلڈ کپ، سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

 ورلڈ کپ، سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

لکھنئو:سری لنکا نے   آسٹریلیا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ۔ ورلڈ کپ 2023 کے 14ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 210 رنز کاٹارگٹ دیا ہے۔ لکھنئو سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنرز کی جانب سے 125 رنز کا آغاز فراہم کرنے کے باوجود سری لنکا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 209 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے 8 بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

سری لنکن اوپنرز نے ٹیم کو 125 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پاتھم نسانکا 61 رنز، کسال پریرا 78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی گیند پر ڈیوڈ وارنر نے پتھم نسانکا کا کیچ پکڑا جبکہ کسال پریرا کو بولڈ کیا۔

ایڈم زمپا کی گیند پر کپتان کسال مینڈس کیچ تھما بیٹھے جبکہ لیگ اسپنر نے ہی سدیرا سمارا وکراما کی وکٹ حاصل کی۔مچل سٹارک نے دھننجایا ڈی سلوا کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کسال مینڈس 9 رنز، سدیرا سمارا وکراما 8 رنز، دھننجایا ڈی سلوا 7 رنز، دونیتھ ویلالگے 2 رنز ،چمیکا کرونارتنے 2، مہیش تھیکشنا 0، لاہیرو کمارا 4 رنز ، دلشان مدوشنکا 0 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے 4، مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ گلین میکسویل کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔بارش کے باعث کھیل کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔

مصنف کے بارے میں