اتحادی حکومت معیشت سنبھالنے میں ناکام ، ڈالر اوپر ،سٹاک مارکیٹ نیچے 

اتحادی حکومت معیشت سنبھالنے میں ناکام ، ڈالر اوپر ،سٹاک مارکیٹ نیچے 
سورس: File

اسلام آباد: انٹر بینک میں ڈالر 96 پیسے مہنگا ہوکر  236 روپے 84 پیسے پر بند ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 240 سے 242 روپےمیں فروخت ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو  دیکھتے ہی دیکھتے منفی ہندسوں میں تبدیل ہوا اور اور اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان پر ہی کاروباری سیشن اختتام پزیر ہوا۔ 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ انٹر بینک میں ڈالر 96 پیسے مہنگا  ہونے کے بعد236 روپے 84 پیسے پر بند  ہوا ہے  جبکہ فاریکس ڈیلرز کا کہناہے کہ بینکس ڈالر 237 روپے30 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 240 سے 242 روپےمیں فروخت جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز سے ہی  روپے کی قدر دباؤ کا شکار رہی۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو  دیکھتے ہی دیکھتے منفی   ہندسوں میں تبدیل ہوا اور اور اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان پر ہی کاروباری سیشن اختتام پزیر ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں پہلے اضافہ ہوا پھر وہ  156 پوائنٹس کم ہو کر 41615 پر آ گیا۔

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 55 ہزار 800 روپے ہے۔

مصنف کے بارے میں