Get Alerts

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش

 راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش

 
 
 
 
راولپنڈی :راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، جبکہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 17 فٹ تک پہنچ گئی۔

گولڑہ میں 144، بوکرہ میں 132، پیر ودھائی میں 105 اور گوالمنڈی میں 77 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈھوک کھبہ اور صادق آباد میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے 21 اگست تک اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
 

ٹیگز: