ہر 5 منٹ میں ایک فوجی مر رہا ہے، طلبہ فوج میں بھرتی ہوں : اسرائیلی آرمی افسر کی ویڈیو وائرل 

ہر 5 منٹ میں ایک فوجی مر رہا ہے، طلبہ فوج میں بھرتی ہوں : اسرائیلی آرمی افسر کی ویڈیو وائرل 

تل ابیب : غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج کی مسلسل دراندازی کے جلو میں ایک اسرائیلی فوجی اہلکار کی طرف سے طلبا کو فوج میں بھرتی ہونے پر زور دینے پر مبنی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

العریبیہ اردو کے مطابق ویڈیو میں اسرائیلی فوجی افسر کو فوج میں بےپناہ جانی نقصان کا اعتراف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہرپانچ منٹ میں ایک فوجی ہلاک ہوتا ہے۔ طلبا کو فوج میں بھرتی ہو کر اس کی مدد کرنی چاہیے۔

غزہ جنگ میں تقریباً 1,300 فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بیان کے بعد ایک اسرائیلی افسر کی طالب علموں سے خطاب اور انہیں فوج کی صفوں میں شامل ہونے کی دعوت دینے کی ویڈیو دوبارہ منظر عام پر آئی ہے۔

مصنف کے بارے میں