سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 3 دہشتگرد جہنم واصل

Security forces operation in North Waziristan, 3 terrorists sent to hell
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ کامیاب آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق علیم خان خوشالی گروپ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کی گھناؤنی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی میر علی میں ایک آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ اس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ دیگر 4 زخمی بھی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ یہ آپریشن بھی خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا لیکن جب جوانوں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنایا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والے یہ دہشتگرد بھی سیکیورٹی فورسز پر حملوں بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کیساتھ لڑائی میں 24 سالہ شیر زامن جن کا تعلق لنڈی کوتل سے تھا اور چترال سے تعلق رکھنے والے بیالیس سالہ نائب صوبیدوار امین اللہ نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔