اسلام آباد :پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان رابطہ ہوا جس میں ایران اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران میں امن و استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس ملاقات سے پاکستان اور ایران کے قریبی سفارتی تعلقات کی مضبوطی کا پیغام بھی دیا گیا۔