لاہور :بارشوں کے باعث پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی سوئمنگ اور کشتی چلانے پر مکمل پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گلیوں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ بغیر اجازت کشتی رانی پر بھی سختی سے پابندی ہوگی تاکہ عوامی جان و مال کا تحفظ ہو۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔ دفعہ 144 کے تحت یہ پابندیاں 30 اگست تک نافذ رہیں گی۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور محفوظ رہنے کے لیے محتاط رہیں۔