کراچی،ایئر پورٹ سے 11 کروڑ کی غیرملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی،ایئر پورٹ سے 11 کروڑ کی غیرملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی:  ایف آئی اے اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پرایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے11 کروڑ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بین الاقوامی ڈیپارچرلانج کے سیٹلائٹ ایریاسے برآمد کر لی، 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔طریقہ کار کے مطابق السہارا منی ایکس چینج کی جانب سے بیرون ملک لیجانے والی کرنسی کی جانچ پڑتال اور اجازت نامے کی تصدیق کسٹمز حکام کی ذمے داری ہے تاہم جب ایف آئی اے حکام نے انٹرنیشنل ڈیپارچر لانج سے کرنسی برآمد کی تواس وقت السہارا کا ملازم تک سیکیورٹی چیکس عبور کرکے جہاز میں سوار ہونے کا انتظار کررہا تھا۔ گرفتار ملزمان میں السہارا انٹرنیشنل منی ایکس چینج کمپنی کاایک ملازم اور ایئرپورٹ پر مختلف ایئرلائنز کو سروسز فراہم کرنے والے ادارے جیریز دناتا کا ایک ملازم شامل ہیں۔

ادھر ایف آئی اے ذرائع کے مطابق برآمد کی جانے والی کرنسی میں امریکی ڈالرز، اماراتی درہم، سعودی ریال سمیت دیگر غیرملکی کرنسی شامل ہے، ایف آئی اے نے السہارا انٹرنیشنل منی ایکس چینج کمپنی کے مالک محبوب موتی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں جبکہ کرنسی اسمگلنگ کے معاملے میں کسٹمز حکام کے ملوث ہونے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

مصنف کے بارے میں