Get Alerts

ایران نے ایٹم بم بنانے کی دھمکی دے دی

ایران نے ایٹم بم بنانے کی دھمکی دے دی
کیپشن: image by facebook

تہران : ایران نے امریکی پابندیوں سے نجات نہ ملنے کے خلاف ایٹم بم بنانے پر کام شروع کرنے کی دھمکی دے دی۔

ایران نے اعلان کیا ہے کہ اگر یورپی ممالک نے ان کو امریکی پابندیوں سے نجات دلانے میں کردار ادا نہیں کیا تو ایران یورنیم کی افزودگی کو دو گنا کر دے گا بلکہ اس سے بھی بڑھا سکتا ہے۔

یورنیم کی افزودگی سے ایٹم بم بنانے میں بڑی مدد حاصل ہوتی ہے جس کے لیے ایرانی ایٹمی ایجنسی نے یورنیئم کی سپلائی کو بھی بڑھا دیا ہے تاکہ افزودگی کے عمل کو تیز کیا جا سکے ۔