نواز شریف کا 23 ستمبر کو وطن واپسی کا فیصلہ؟ ، چیف جسٹس 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے

نواز شریف کا 23 ستمبر کو وطن واپسی کا فیصلہ؟ ، چیف جسٹس 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے
سورس: File

لاہور (ابراہیم لکی)  سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس لندن میں طلب کرلیا ہے۔ نواز شریف کی 23 ستمبر کو ممکنہ واپسی (چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعدکیونکہ وہ 16 ستمبر کوریٹائر ہو رہے ہیں) ، آئندہ عام انتخابات ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور پنجاب میں ن لیگ کے امیدواروں کو فائنل کیا جائے گا۔ 

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے ۔ اجلاس میں عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی بارے بھی مشاورت ہو گی ۔ 

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ ہوا تو اس سے پہلے تاحیات نااہلی کے خاتمے، واپسی کے شہر اور استقبال کی تیاریوں پر بھی غور ہو گا ۔ لندن اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں پنجاب سمیت ملک بھر میں پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں سے ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی مشاورت ہو گی ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممکنہ امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم بارے غور ہو گا۔  مریم نواز اور رانا ثناء اللہ پنجاب سے ممکنہ امیدواروں کی فہرستیں نواز شریف کو پیش کرینگے ۔  لندن اجلاس میں عوام کو آئندہ عام انتخابات سے قبل فوری ریلیف دینے کے اقدامات بارے حکمت عملی بھی طے کئے جانے کا امکان ہے۔ 

اجلاس میں مسلم لیگ کے انتخابی منشور کے نکات پر بھی حتمی غور کیا جائے گا۔ لندن اجلاس میں آئندہ نگراں وزیراعظم کے لئے حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے ممکنہ ناموں پر بھی مشاورت ہو گی ۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر رہنما   ممکنہ طور پر سوموار یا منگل کو لندن روانہ ہونگے۔ 

مصنف کے بارے میں