کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان غالب رہا، کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 254 پوائنٹس کی کمی کے بعد 121,971 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن کے دوران انڈیکس 1076 پوائنٹس کے اتار چڑھاؤ کی حد میں رہا، جس سے سرمایہ کاروں میں بے یقینی کا عنصر نظر آیا۔
مارکیٹ میں آج 1.15 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا، جس کی مجموعی مالیت 27.98 ارب روپے رہی۔ دوسری جانب مارکیٹ کی مجموعی مالیت یعنی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 21 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو اب گھٹ کر 14,780 ارب روپے رہ گئی ہے۔