Get Alerts

پاکستان-ایران سرحد کی بندش سے متعلق جھوٹی خبریں، گمراہ کن مہم کا حصہ قرار

پاکستان-ایران سرحد کی بندش سے متعلق جھوٹی خبریں، گمراہ کن مہم کا حصہ قرار

اسلام آباد : پاکستان-ایران سرحد کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات کو سرکاری ذرائع نے سراسر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ جھوٹا بیانیہ بعض افغان حمایت یافتہ اور بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورکس کی جانب سے ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد عوام میں بے چینی پھیلانا اور پاکستان کے سفارتی مؤقف کو نقصان پہنچانا ہے۔

حکومتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان-ایران سرحد مکمل طور پر فعال ہے اور سرحدی نقل و حرکت معمول کے مطابق جاری ہے۔ اگرچہ ایران کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث تجارتی سرگرمیوں میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستانی زائرین کی روانگی میں وقتی تعطل ہے، تاہم سرحد پر کوئی غیر معمولی یا ہنگامی صورت حال نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکز علاقائی امن، تعاون اور قومی سیکیورٹی ہے۔ تمام فیصلے زمینی حقائق کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، نہ کہ کسی بیرونی دباؤ یا فرقہ وارانہ بیانیے کے تحت۔

حکام نے میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو اپنائیں اور غیر مصدقہ اطلاعات سے اجتناب کریں، تاکہ دشمن قوتوں کی گمراہ کن مہم کو ناکام بنایا جا سکے۔

ٹیگز: