فیشن جو آپ کے لیے نقصان دہ ہیں!

فیشن جو آپ کے لیے نقصان دہ ہیں!

لاہور:خوبصورت نظر آنا ہر کسی کو اچھا لگتا ہے اور اس کوشش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے نت نئے انداز اور فیشن کا سہارا لیا جاتا ہے ۔لیکن بعض اوقات ایسے فیشن جو بظاہر بہت پر کشش اور اچھے لگ رہے ہوتے ہیں وہ در حقیقت آپکی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
جلد سے چپکی جینز


سکنی جینز ہماری فعالیت کو کم کر دیتی ہے۔ایسے لباس جسم کے جوڑوں پر دباوڈالتے ہیں اور اس سے چھلانگ لگانے کی صلاحیت اور چہل قدمی کے دوران جھٹکے برداشت کرنے کی قدرتی طاقت کم ہو سکتی ہے۔
اونچی ہیل


ہائی ہیلز جسم کو ایک خاص صورت حال میں رہنے پر مجبور کرتی ہے جس سے ریڑھ کی ہڈی میں تناو¿ پیدا ہوتا ہے۔
بڑے بیگ


بھاری بیگ، خواتین میں پیٹھ کے درد کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہیں۔کہنی میں پھنسا کر بیگ لے کر چلنے سے بچنا چاہیے کیونکہ اس کے بوجھ سے کندھے پر زیادہ زور پڑتا ہے اور وہ دوسرے کندھے کے مقابلے میں جھک جاتا ہے۔
بیک لیس جوتے


ایسی چپلیں جن کے پیچھے کا حصہ کھلا ہوتا ہے یعنی ہیل کی طرف سپورٹ نہیں ہوتا ہے، ان سے پاو¿ں اور گردن کے نیچے تناو¿ پیدا ہوتا ہے۔
بھاری بھرکم جیولری


ضرورت سے زیادہ بڑی بازو، بھاری بھرکم زیورات اور ٹیڑھی میڑھی کناریوں والے لباس بھی پہننے والوں کے لیے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔