Get Alerts

گوگل کی جانب سے سرچ انجن پر ’اے آئی موڈ‘ بٹن متعارف کرانے کا امکان

گوگل کی جانب سے سرچ انجن پر ’اے آئی موڈ‘ بٹن متعارف کرانے کا امکان

کیلیفورنیا :گوگل کی جانب سے اپنے سرچ انجن کے ہوم پیج پر نئے ’اے آئی موڈ‘ بٹن کے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو جلد ہی ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ کے بٹن کی جگہ لے لے گا۔

رپورٹس کے مطابق، گوگل اپنے مرکزی پیج پر اس تبدیلی کو آزمانے کے لیے ’اے آئی موڈ‘ بٹن متعارف کر رہا ہے، جس پر کلک کرنے سے صارفین کو اے آئی سرچ انجن تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس نئے فیچر کو "جیمنائی" سے منسلک کیا جائے گا، جس کے ذریعے صارفین اے آئی کی مدد سے سرچ کر سکیں گے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گوگل نے اس فیچر کی آزمائش امریکہ کے کچھ سوشل میڈیا صارفین میں شروع کر دی ہے، اور یہ تبدیلی جلد ہی عوامی سطح پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

گوگل کی جانب سے اس بارے میں کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا گیا، لیکن یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں گوگل اس تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گا۔


 
 

ٹیگز: