نواز شریف کابینہ کے وزیر خارجہ گوہر ایوب انتقال کرگئے 

نواز شریف کابینہ کے وزیر خارجہ گوہر ایوب انتقال کرگئے 

ہری پور:  نواز شریف کے پہلے اور دوسرے دور حکومت میں  سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر خارجہ رہنے والے  گوہر ایوب خان انتقال کر گئے ہیں۔

گوہر ایوب خان سابق وفاقی وزیر اور ترجمان تحریک انصاف عمر ایوب کے والد تھے۔

 ان کی نمازجنازہ کل 3 بجے ریحانہ ضلع ہری پور میں ادا کی جائے گی۔

گوہر ایوب خان 15 جنوری 1937ء کو پیدا ہوئے۔ وہ 4 نومبر 1990ء کو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 17 اکتوبر 1993ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

اس کے علاوہ گوہر ایوب خان 1997ء سے 1998ء تک  میاں نواز شریف کی حکومت میں وزیر خارجہ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔