ایشیا کپ : سری لنکا کی پوری ٹیم 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی

ایشیا کپ : سری لنکا کی پوری ٹیم 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی

کولمبو: ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوئی لیکن آغاز ہوتے ہی سری لنکن بیٹنگ لائن ڈگمگاگئی اور وکٹیں سوکھے پتوں کی طرح یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔ 

سری لنکن ٹیم کے تمام کھلاڑی صرف 50  رنز پر آؤٹ ہوگئے، بھارتی بولر محمد سراج کی تباہ کن بولنگ نے6 شکار کیے جب کہ بمراہ نے ایک اور ہارک پانڈیا نے  تین کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔  سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کپتان روہت شرما نے ٹاس کے موقع پر کی جانے والی گفتگو میں کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم پہلے بیٹنگ کرتے۔ سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے سازگار لگ رہی ہے ۔

یہ میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جہاں آج بھی بارش کی پیشگوئی ہے، بارش ہونے کی صورت میں بقیہ میچ کل یعنی پیر کو ریزرو ڈے پر ہوگا۔

اگر آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل میں بارش کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو امپائرز کی اولین ترجیح مختصر کھیل کرانا ہوگی، فائنل کا نتیجہ حاصل کرنے کے لیے کم از کم دونوں ٹیموں کو 20 اوورز کھیلنا ضروری ہیں۔

مصنف کے بارے میں