چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا حلف کے پہلے روز ہی چوتھا بڑا اقدام، فیصلے اردو میں جاری کرنے کا حکم 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا حلف کے پہلے روز ہی چوتھا بڑا اقدام، فیصلے اردو میں جاری کرنے کا حکم 
سورس: Twitter

 اسلام آباد:  چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ہر عدالتی فیصلہ انگریزی کے ساتھ ساتھ قومی زبان اردو میں بھی جاری کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

 نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے حلف اٹھاتے ہی چوتھا بڑا حکم دیا ہے۔ اور فیصلے قومی زبان میں بھی جاری کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ قومی زبان کو فروغ دینا احسن اقدام ہے۔ سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے 2015 میں اردو کے نفاذ کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ قاضی فائز عیسیٰ نے پہلا حکم سپریم سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دے دیا۔ دوسرا حکم کیس کی براہ راست سماعت کا ہے اور ممکنہ طور پر کل کی سماعت براہ راست ہوگی۔ 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تیسرا بڑا حکم سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو رجسٹرار مقرر کرنا ہے اور انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم کو رجسٹرار سپریم کورٹ مقرر کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں