دبئی : ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے حوالے سے جاری تنازع شدید صورت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو سخت مؤقف کے ساتھ خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستانی میچز سے ہٹایا جائے، ورنہ پاکستان ٹیم میچ کھیلنے سے انکار کر دے گی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کی جانب سے اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کی گئی انکوائری کو محض رسمی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انکوائری میں تمام پہلوؤں کا جائزہ نہیں لیا گیا اور متعلقہ افراد سے رابطہ بھی نہیں کیا گیا۔ پاکستان نے اپنی تشویشات دور کرنے اور مطالبات تسلیم کیے جانے پر ہی میچ کھیلنے کی رضامندی ظاہر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
پاکستان کے سخت موقف کے بعد آئی سی سی کو اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستانی میچز سے ہٹانے کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہا ہے۔ توقع ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔