خواجہ برادران کے ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع

خواجہ برادران کے ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع
کیپشن: ریفرنس کے بغیر ملزم کو کیسے جیل میں رکھا جا سکتا ہے، فاضل جج۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع کر دی۔

عدالت نے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فاضل جج نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ریفرنس کے بغیر ملزم کو کیسے جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا تو فاضل جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس کب فائل ہو رہا ہے۔

نیب کے وکیل نے بتایا کہ حتمی تاریخ نہیں دے سکتے اور ریفرنس اپروول کے مراحل میں ہے جس کی چیئرمین نیب نے حتمی منظوری دینی ہوتی ہے۔ جس پر عدالت نے دونون بھائیوں کےجوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع کر دی۔