دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال،ادارے ہائی الرٹ

  دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال،ادارے ہائی الرٹ

لاہور:پی ڈی ایم اے  نے  دریائے ستلج میں ہائی لیول فلڈ  الرٹ جاری کر دیا ۔  ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق  دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔

ہیڈ سلیمانکی  میں کل انتہائی اونچے درجے پر جانے کے امکانات ہیں۔ دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کا انحصار ہریکے اور فیروز پور میں بہاﺅ پر ہے۔ تمام اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے ۔

دریائے ستلج سے ملحق علاقوں میں عوام کی نقل و حمل محدود کرنے کے لئے اقداما ت کئے جارہے ہیں ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ  سیلابی پانی سے بچاﺅ کے لئے ہر تدبیر اختیار کی جائے۔  

پانی کے راستے سے تجاوزات ہٹانے کے لئے انتظامیہ متحرک ہے۔ دریاﺅںاور ندی نالوں میں نہانے پر پابندی ہے ۔ انتظامیہ دفعہ 144کا سختی سے نفاذ کرے۔

مصنف کے بارے میں