Get Alerts

درختوں کا تحفظ اور شجرکاری قومی ذمہ داری ہے: صدر آصف زرداری

 درختوں کا تحفظ اور شجرکاری قومی ذمہ داری ہے: صدر آصف زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ درختوں کا تحفظ اور شجرکاری قومی ذمہ داری اور اہم ترجیح ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنگلات کا فروغ ناگزیر ہے۔

مون سون شجرکاری مہم 2026 کے آغاز پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ملک بھر میں 2 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جنگلات حیاتیاتی تنوع، آبی وسائل اور ماحول کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے شہریوں، نوجوانوں، تعلیمی اداروں اور مقامی آبادی پر زور دیا کہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور مقامی ماحول سے مطابقت رکھنے والے درخت لگانے پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جنگلات کے تحفظ، ماحولیاتی نظام کی بحالی اور پائیدار زمین کے انتظام کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ سرسبز، صاف اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابل مضبوط پاکستان کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج لگائے جانے والے درخت آنے والی نسلوں کے صحت مند اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔

ٹیگز: