پنجاب کے 17 شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹ کی منظوری

پنجاب کے 17 شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹ کی منظوری

لاہور:پنجاب کے 17 شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کا جائزہ لیا گیا ۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے کے 17 شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹ ڈی آئی سی تھری کی باضابطہ منظوری دے دی۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا 33واں اجلاس منعقد ہوا۔


اجلاس میں 17 شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹ ڈی آئی سی تھری کی باضابطہ منظوری دی گئی۔گجرات، سیالکوٹ، سرگودھا اور شیخوپورہ میں پہلے مرحلے میں سیف سٹی پروجیکٹ قائم ہوگا اور 4 شہرو ں میں 831 کیمرے لگائے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں اٹک، جھنگ، ساہیوال، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ایک ہزار 234 کیمرے لگائے جائیں گے۔


جہلم، مری، میانوالی، مظفر گڑھ اور دیگر شہرو ں میں تیسرے مرحلے میں 500 سے زائد کیمرے لگائے جائیں گے۔اجلاس میں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔

مصنف کے بارے میں