تحریک انصاف کا سنی اتحادکونسل سےاتحاد کا فیصلہ 

 تحریک انصاف کا سنی اتحادکونسل سےاتحاد کا فیصلہ 

اسلام آباد: تحریک انصاف نے  سنی اتحادکونسل سےاتحاد کا فیصلہ کیاہے ۔ تحریک انصاف کےآزادمنتخب ارکان سنی اتحادکونسل میں شامل ہوں گے۔  پی ٹی آئی کےتمام آزادارکان سےبیان حلفی لیناشروع کردیاگیا ہے۔ 

تحریک انصاف ،سنی اتحادکونسل کےپلیٹ فارم سےمخصوص نشستیں حاصل کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اراکین کے مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل کے نام پر غور کیا گیا، سنی اتحاد کونسل سے اتحاد وفاق اور پنجاب کی سطح پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد اراکین کو اپنی دستاویز الیکشن کمیشن میں جلد ازجلد جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔  پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کل سے شمولیتی دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔

مصنف کے بارے میں