ق لیگ کے ساتھ کئی مسائل ایسے ہیں جو تاحال حل نہیں ہو سکے،جہانگیر ترین

ق لیگ کے ساتھ کئی مسائل ایسے ہیں جو تاحال حل نہیں ہو سکے،جہانگیر ترین

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے کہا کہ ق لیگ میں بے چینی درست ہے میں ان سے رابطے میں ہوں،ق لیگ کے ساتھ کئی مسائل ایسے ہیں جو تاحال حل نہیں ہو سکے،ان کے حکومت کے ساتھ مسائل پہلے سے چل رہے ہیں کیونکہ ق لیگ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر کافی عرصے سے عمل نہیں ہوا ،ہم نے جی ڈی اے کے تمام مسائل حل کر لیے ہیں، ق لیگ سے بھی مفاہمت ہو گئی ہے وہ بھی آن بورڈ ہیں اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے.

کراچی میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 14 نشستیں جیتیں ، کراچی میں پی ٹی آئی ووٹروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے،عمران خان نے پنجاب میں گورننس کے لئے نئی ٹیم بھیجی ہے ،وہ خود بھی پوری طرح پنجاب میں متحرک ہیں ،چند ماہ بعد پنجاب میں نمایاں بہتری آئے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے کہا کہ ق لیگ میں بے چینی درست ہے میں ان سے رابطے میں ہوں،ق لیگ کے ساتھ کئی مسائل ایسے ہیں جو تاحال حل نہیں ہو سکے،ہم نے جی ڈی اے کے تمام مسائل حل کر لیے ہیں ۔

ق لیگ سے بھی مفاہمت ہو گئی ہے وہ بھی آن بورڈ ہیں اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے زیادہ نشستیں بی این پی مینگل کے ساتھ ہوئی ہیں ۔ حکومتی اتحادی پہلے بھی ہمارے ساتھ اب بھی ساتھ ہیں ۔ اتحادیوں کے ساتھ حکومت کرنا آسان نہیں مسائل ہوتے رہتے ہیں ۔ پرویز خٹک ، ارباب شہزاد ، اسد عمر اور میں صبح ایم کیو ایم سے مذاکرات کے لئے ملاقات کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 14 نشستیں جیتیں ہیں ۔ کراچی میں پی ٹی آئی ووٹروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔ کراچی کے مسائل پر سندھ حکومت کا ساتھ ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا ووٹر کہتا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا وہی ہمارے مسائل حل کرے گی ۔

تحریک انصاف کو ووٹ دینے والا کراچی کا ووٹر حق بجانب ہے ۔ کراچی نے ہمیں ووٹ دیا ہے ہم نے ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زراعت سمیت بہت اچھے کام ہو رہے ہیں ۔ پنجاب میں گورننس بھی کافی بہتر ہے اس میں کچھ کمزوریاں ہیں ۔ عمران خان نے پنجاب میں گورننس کے لئے نئی ٹیم بھیجی ہے ۔ عمران خان خود بھی پوری طرح پنجاب میں متحرک ہیں ۔ چند ماہ بعد پنجاب میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے حکومت کے ساتھ مسائل پہلے سے چل رہے ہیں کیونکہ ق لیگ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر کافی عرصے سے عمل نہیں ہوا ۔