یو اے ای میں داخلے کیلئے بوسٹر شاٹس کا ثبوت دکھانا لازمی کر دیا گیا

یو اے ای میں داخلے کیلئے بوسٹر شاٹس کا ثبوت دکھانا لازمی کر دیا گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں داخل ہونے والوں کیلئے بوسٹر شاٹس کا ثبوت دکھانا لازمی کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث وہاں داخل ہونے والوں کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر شاٹس کا ثبوت دکھانا ضروری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت کی ہیلتھ ایپلی کیشن کے ذریعے رواں ہفتے کے آغاز میں ہی یہ واضح کر دیا گیا تھا کہ ابوظہبی میں داخل ہونے والے افراد کو اپنی ویکسی نیشن کی تصدیق کرتے ہوئے گرین پاس دکھانا پڑے گا۔ 
اماراتی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امارات نے اپنی 90 فیصد سے زیادہ آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کر لی ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے باہر سے آنے والے مسافروں کیلئے بوسٹر شاٹس کا ثبوت پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔