عام انتخابات، وزیر اعظم نے ملک میں سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کر دی

عام انتخابات، وزیر اعظم نے ملک میں سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کر دی
سورس: file

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ 

وزیر اعظم کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،  نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی 7 اراکین پر مشتمل ہے،  وزیر مواصلات کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی میں سیکریٹری داخلہ سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز شامل ہوں گے۔ 

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ کمیٹی عام انتخابات کیلئے سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرے گی۔ کمیٹی انتخابات کے بہتر انعقاد سمیت انتظامی معاملات اور تعاون کا جائزہ لے گی۔ 

نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی اضافی سیکیورٹی کی ہنگامی ضرورت پر بھی ہدایات بھی جاری کرے گی۔ مزید براں کمیٹی انتخابات کے بہتر انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درامد کرےگی۔  

مصنف کے بارے میں