لاپتہ شہریوں کی بازیابی کیس: گمشدہ خاتون کے نکاح نامے کی کاپی پیش کرنے پر درخواست خارج

  لاپتہ شہریوں کی بازیابی کیس: گمشدہ خاتون کے نکاح نامے کی کاپی پیش کرنے پر درخواست خارج

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے  متعدد لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی،تفتیشی افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ 


ہائیکورٹ نے2015 سے لاپتہ سیاسی کارکن فہیم انڈہ کی تلاش کیلیے کارروائی جاری رکھنے کا حکم سناتے ہوئے ڈی ایس پی آرام باغ کو عدالت میں پیش نا ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ 


تفتیشی افسر نے بتایا  کہ مسمات عشرت النساء کے بیٹے مسعود علی کا بھی کوئی سراغ نہیں ملا، مسمات خانزادی کے بیٹے کی تلاش کیلیے عدالت کے حکم پر عملدرآمد کیا جارہاہے۔ 

آئی اہ نے مزید کہا کہ لاپتہ شمشاد کی تلاش کیلیے تمام ایجنسیوں کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔ لاپتہ نواب علی کی بازیابی سے متعلق درخواست میں کوئی پیش نہیں ہوا۔

 تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ لاپتہ شہری سلطان واٹس ایپ پر اپنے والد سے رابطے میں ہے

ایس ایچ او کلفٹن نے بتایا کہ  گمشدہ خاتون دیبا نے رسول بخش سے نکاح کرلیا ہے۔


بعد ازاں عدالت نے نکاح نامے کی کاپی پیش کرنے پر خاتون دیبا  کی    گمشدگی کیخلاف درخواست نمٹا دی

مصنف کے بارے میں