چیمپیئنز ٹرافی فائنل، پاکستان کا بھارت کو 339 رنز کا ہدف

چیمپیئنز ٹرافی فائنل، پاکستان کا بھارت کو 339 رنز کا ہدف

لندن: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ہدف کے تعاقب میں بھارت کیجانب سے شکھر دھون اور روہت شرما میدان میں اترے لیکن بھارت کا آغاز ہی بُرا ہوا اور پہلے ہی اوور میں محمد عامر کی بال پر روہت شرما ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ روہت شرما کی جگہ کپتان ویرات کوہلی میدان میں آئے اور  تیسرے اوور میں اظہر علی نے ویرات کوہلی کا ایک آسان کیچ چھوڑ دیا لیکن محمد عامر کی اگلی ہی بال پر وہ دوبارہ کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مجموعی اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے۔ بھارت کے دونوں ٹاپ اسپنرز روینڈرا جڈیجا اور روی چندرن ایشون آج مہنگے بولر ثابت ہوئے اور دونوں کے حصے میں کوئی وکٹ نہیں آئی جب کہ بھنیشور کمار، ہاردک پانڈیا اور کیدار جادیو کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

پاکستان کی طرف سے اظہر علی اور فخرزمان اوپننگ بلے باز کے طورپر میدان میں اترے۔ پاکستانی اننگز کے چوتھے اوور میں بھمرا کی بال پر فخر زمان کا کیچ ہو گیا لیکن نو بال کی وجہ سے پاکستان نقصان سے بچ گیا جبکہ اسی اوور میں پاکستان کے اسکور بورڈ میں 12 رنز کا اضافہ ہوا۔ 

اظہر علی اور فخر زمان نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں اسکور بورڈ میں 114 رنز کا اضافہ کیا۔ 20ویں اوور میں پاکستان کے دونوں اوپنرز اپنی نصف سنچریاں مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ فخر زمان کی یہ اس ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری نصف سنچری ہے۔128  کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو پہلا نقصان اظہر علی کی صورت میں اس وقت اٹھانا پڑا جب وہ 60 رنز پر رن آؤٹ ہو گئےتھے۔ 

فخر زمان 100 رنز مکمل کرنے پر روایتی حریف کو للکارتے ہوئے

فخر زمان نے بھارت کے خلاف پہلے میچ میں جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 93 بالز پر اپنی پہلی سینچری مکمل کی۔ اس سے پہلے وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ میں دو نصف سینچریاں بنا چکے ہیں۔

قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 200 رنز پر گری جب فخر زمان چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے۔ فخر زمان 114 رنز بنا کر پانڈیا کا شکار بنے ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

سینچری کے بعد فخر زمان سجدہ ریز ہو کر خدا کا شکر ادا کر رہے ہیں

ان کے بعد آنے والے بلے باز شیعب ملک صرف 12 رنز پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین جا بیٹھے۔ پاکستان کو چوتھا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ یوراج سنگھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے 52 بالز پر 46 اسکور بنائےاور وہ اپنی نصف سینچری بنانے سے صرف 4 رنز دور تھے۔ 

بھارت کے خلاف پروفیسر حفیظ کا بلا آج رنز اگلنے میں کامیاب رہا کیونکہ انہوں نے 37 بالز پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 57 رنز جوڑے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ان کے ہمراہ عماد وسیم نے بھی اسکور بورڈ میں 25 رنز کا اضافہ کیا۔

ٹاس کروانے کے بعد بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا پاکستان کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور مخالف کی طرف سے کوئی بھی پلان ہو ہم تیار ہیں۔پاکستان نے فائنل کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور سیمی فائنل میں کمر کی تکلیف کی وجہ سے حصہ نہ لینے والے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور فہیم اشرف یہ میچ نہیں کھیل رہے۔ ادھر بھارت نے میچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ 

میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں

لگتا ہے آج بادلوں کو بھی پتہ چل گیا تھا کہ آج دو بڑے روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے اس لئے لندن میں اس وقت آسمان بادلوں سے بالکل عاری ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹس کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس وقت درجہ حرارت 27 ڈگری ہے جس کا دوپہر تک 29 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

عمران خان کا مشورہ کام کر گیا

0974c84d124d318dfbbf7c042b033bd3

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ٹیم کیلئے دُعا گو

f7c8687e243fea8ac1cae2ae7e170dbb 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 078261742dae0795c5a0c354cf241179

64fba6692eb385fd928fc9791004ca43

وزیر اعلی پنجاب  فخر زمان کی سینچری بنانے کے دوران خوشی سے نہال

ecdd7a4c10443683958022be70e9c901

کلارک کی طرف سے نیک خواہشات

58c5117e53bb1fdb294ac944002a9ff8 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43

شان پولاک بھی پاک-بھارت ٹاکرے کے دیوانے

1321c21abaa60bf8be0e98cff190cb1f

وہاب ریاض بھی ٹیم کی سپورٹ میں سرگرم

e2b96490425ff0b731e8b50cdfe6858a

سچن ٹنڈولکر بھی میچ دیکھنے میں مصروف

سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو بھی پاک بھارت ٹاکرے کا سحر آخر کار گراؤنڈ میں میچ کھینچ کر لے آیا۔

e1da2156f4b856c38283714bd78bc9fd

یاد رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں جہاں بھارت اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے میدان میں اترا تو وہیں اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہلی بار پہنچنے والی پاکستانی ٹیم  نے نظریں تاریخ رقم کرنے پر جما رکھی ہیں۔

آج کا میچ لندن کے اوول کرکٹ گرؤانڈ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں بھارت گروپ سٹیج پر دو میچ کھیل چکا ہے جب کہ پاکستان اس ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ اوول میں نہیں کھیلا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں