شاہینوں نے بھارتی سورماؤ ں کو عبرتناک شکست دیدی

شاہینوں نے بھارتی سورماؤ ں کو عبرتناک شکست دیدی

لندن : پاکستانی شاہینوں نے بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کر لی۔  فائنل میچ میں پاکستانی گیندبازوں نے  بھارتی بلے بازی کو تباہ کرتے ہوئے باآسانی 180 رنز سے عبرتناک شکست دی۔
لندن کے اوول گروؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ مگر پاکستانی بلے بازوں نے اپنی شاندار کاکردگی سے 338رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔پاکستان کی طرف سے اظہر علی اور فخرزمان اوپننگ بلے باز کے طورپر میدان میں اترے۔ پاکستانی اننگز کے چوتھے اوور میں بھمرا کی بال پر فخر زمان کا کیچ ہو گیا لیکن نو بال کی وجہ سے پاکستان نقصان سے بچ گیا جبکہ اسی اوور میں پاکستان کے اسکور بورڈ میں 12 رنز کا اضافہ ہوا۔  اظہر علی اور فخر زمان نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں اسکور بورڈ میں 114 رنز کا اضافہ کیا۔ 20ویں اوور میں پاکستان کے دونوں اوپنرز اپنی نصف سنچریاں مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ فخر زمان کی یہ اس ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری نصف سنچری ہے۔128  کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو پہلا نقصان اظہر علی کی صورت میں اس وقت اٹھانا پڑا جب وہ 60 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے تھے۔

بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلے ہی اوور میں روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ محمد عامر نے اپنے اگلے ہی اوور میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔ابھی اسکور 33 تک پہنچا ہی تھا کہ عامر نے تیسری وکٹ لیتے ہوئے شیکھر دھاون کو بھی پویلین رخصت کردیا۔
اس کے بعد مہندرا سنگھ دھونی اور یوراج سنگھ وکٹ پر یکجا ہوئے اور اس کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اسپنر شاداب خان کو باو¿لنگ کیلئے لے کر آئے اور انہوں نے پہلے ہی اوور میں یوراج کی وکٹ لے کر کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کردیا۔


کیدھار نے چند شاٹس کھیل کر خطرناک عزائم طاہر کرنے کی کوشش کی لیکن شاداب نے ان کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔چھ وکٹیں گرنے کے بعد ہردک پانڈیا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے صرف 43 گیندوں پر 76 رنز بنا کر سرفراز کی پریشانی میں اضافہ کیا لیکن اس دوران وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں پانڈیا پویلین واپسی پر مجبور ہوگئے۔جدیجا اننگز کے دوران مستقل پریشان نظر آئے اور جنید خان نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں سلپ میں کیچ کرا دیا۔حسن علی نے جسپریت بمراہ کو آو¿ٹ کر کے بھارتی ٹیم کی بساط لپیٹ کر پاکستان کو 180 رنز سے مات دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کا چیمپیئن بنوا دیا۔
 

۔