Get Alerts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، امریکی صدر ٹرمپ سےملاقات ہوگی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، امریکی صدر ٹرمپ سےملاقات ہوگی

واشنگٹن: پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوگی۔ اس اہم سفارتی پیش رفت کے تحت امریکی صدر، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں طے ہیں، جن میں باہمی دفاعی تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی کے امور زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک توازن اور پاک-امریکہ تعلقات نئے موڑ پر کھڑے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ دورہ پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم سفارتی موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: