Get Alerts

قومی اسمبلی خزانہ کمیٹی نے سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز منظور کر لی

قومی اسمبلی خزانہ کمیٹی نے سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز منظور کر لی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی۔

کمیٹی کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن جب غیر ملکی کرنسی کی صورت میں پاکستانی بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی تو اس پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق کیا جائے گا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والی مجموعی آمدن کا تخمینہ تقریباً 10 ارب روپے ہے، جس کے باعث اس شعبے کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے ایکسپورٹرز پر عائد ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی منظور کر لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں تجاویز بجٹ 2026-27 کا حصہ ہیں اور ان پر عمل درآمد متعلقہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

ٹیگز: