Get Alerts

 بھارت اپنی منافقت بند کرے اور دہشت گردوں کی سرپرستی سے باز رہے:دفترِ خارجہ کی کھلی وارننگ

 بھارت اپنی منافقت بند کرے اور دہشت گردوں کی سرپرستی سے باز رہے:دفترِ خارجہ کی کھلی وارننگ

اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے ڈھانچے کے خلاف اپنی حالیہ کارروائیوں پر بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے "کھلی منافقت اور دوہرے معیار" کی عکاسی قرار دیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے بھارتی بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ بھارت کا خطے میں تاریخی طور پر تخریبی کردار رہا ہے، اس لیے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں پر اس کا واویلا مضحکہ خیز ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ بیان ایک ایسی ریاست کی جانب سے آیا ہے جو    داخلی سیاسی مفادات کے لیے اسلاموفوبیا کو ہوا دے رہی ہے۔    مقبوضہ جموں و کشمیر میں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبا رہی ہے۔    عالمی سطح پر ان قابض قوتوں کی حمایت کر رہی ہے جو ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کے قتلِ عام کے ذمہ دار ہیں۔
پاکستان نے واضح کیا کہ بھارت نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ہمسایوں کی خودمختاری کو نقصان پہنچایا ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق، بھارت کو چاہیے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے پابندی یافتہ دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی بند کرے اور پاکستان کی کامیاب انسدادِ دہشت گردی مہم پر مداخلت سے باز رہے۔بھارت ایسے بیانات سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

ٹیگز: