کویت: رکن پارلیمنٹ نے غیرملکی اساتذہ پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دے دی

کویت: رکن پارلیمنٹ نے غیرملکی اساتذہ پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دے دی

کویت سٹی : کویتی قانون ساز اسمبلی کے رکن  اسامہ الشاہین نے کویت میں موجود غیرملکی اساتذہ کو نکال کر کویتی قومیت کے حامل افراد کو بھرتی کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ اس تجویز کا مقصد خلیجی ریاستوں سے غیرملکیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوگی۔ 

گلف نیوز کی تفصیلات کے مطابق رکن پارلیمنٹ  اسامہ الشاہین کا کہنا تھا کہ ڈیموگرافک عدم توازن پر نظر ڈالنے کی اشد ضرورت ہےاور غیرملکی اساتذہ کو ملک بدر کرنے سے اس عمل میں بے حد مدد ملے گی ۔ 

رواں سال اپریل میں جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت غیرملکیوں کی تعداد 3,064,193 ہے جو کہ کل آبادی کا 69 فیصد ہے۔ جب کہ ملک میں اس وقت 71,014 اساتذہ ہیں جن میں کویت کے مقامی افراد کی تعداد 46,079 ہے۔ جس کا مطلب ملک میں24,935 عرب اور غیرملکی ہیں.