ٹی ٹی پی اور حکومت پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا 

ٹی ٹی پی اور حکومت پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا 

کابل:حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ،بدلے میں پاکستان نے 30 کالعدم ٹی ٹی پی قیدیوں کو رہا کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹ میں بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے ،ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان افغان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے اور عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا،ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ  افغان حکومت نے مذاکراتی عمل کیلئے نیک خواہشات اور فریقین سے مذاکرات میں رواداری اور لچک دکھانے کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب خبر سامنے آئی تھی کہ افغانستان میں حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی) کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان نے 30 کالعدم ٹی ٹی پی قیدیوں کو رہا کیاہے۔