غزہ  جنگ بندی کی قرار دار ،امریکہ نے ایک بار پھر سلامتی کونسل میں ویٹو کردی،روس اور برطانیہ غیر حاضر،12 ارکان نےحمایت  کی 

 غزہ  جنگ بندی کی قرار دار ،امریکہ نے ایک بار پھر سلامتی کونسل میں ویٹو کردی،روس اور برطانیہ غیر حاضر،12 ارکان نےحمایت  کی 
سورس: File

واشنگٹن:غزہ  جنگ بندی کی قرار دار  کو امریکہ نے ایک بار پھر سلامتی کونسل میں ویٹو کردیا ہے۔ روس اور برطانیہ غیر حاضررہے،12 ارکان نےحمایت  کی  ۔


اسرائیل فسلطین کشیدگی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ایک بار پھر ویٹو کردی۔سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد برازیل نے پیش کی تھی۔


امریکا نے دوسری بار سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے، اس سے پہلے روس اور برازیل نے جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی۔ انہیں بھی امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔

سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پر 12 ارکان نےحمایت میں ووٹ دیے،  جبکہ ووٹنگ میں روس اور برطانیہ غیر حاضر رہے۔واضح رہے  اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کی حدیں بھی پار کرلی ہیں۔


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت عالمی سطح پر اسرائیل کے اسپتال پر حملے کی مذمت کی گئی۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہسپتال مقدس ہیں، ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ناقابل قبول ہیں۔

مصنف کے بارے میں