کراچی: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے کے بعد جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1696 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ تاریخی طور پر بلند ترین سطح 157,873 پر بند ہوا۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ریسرچ ڈائریکٹر اویس اشرف نے بتایا کہ اس معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دفاعی معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا، جس میں ہنر مند افراد کی برآمدات میں اضافہ اور ملک کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے امکانات شامل ہیں۔