Get Alerts

برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

لندن : یورپی ممالک اور برطانیہ نے یوکرین میں جاری جنگ کو ختم کرنے اور فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سکیورٹی گارنٹی کے بغیر حقیقی پیش رفت ممکن نہیں، اور آج امن کے لیے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ تمام یورپی ممالک کو سکیورٹی گارنٹی کی ضرورت ہے اور اتحادی مل کر یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

جرمن چانسلر نے بھی کہا کہ جنگ بندی سب کی خواہش ہے، تاہم مستقبل کے اقدامات زیادہ پیچیدہ ہوں گے، لیکن اس ملاقات سے مدد ملے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی یوکرینی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں، ہزاروں بے گناہ لوگ مارے جا چکے ہیں، اور امن قائم کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا یوکرین جنگ سے تنگ آ چکی ہے اور امن کے لیے دیرپا اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑی جنگ کو روکنے کی مثال بھی دی۔

ٹیگز: