Get Alerts

پاکستان میں گوگل آفس کا قیام ٹیکنالوجی سیکٹر میں اہم سنگ میل ہے، شزا فاطمہ

پاکستان میں گوگل آفس کا قیام ٹیکنالوجی سیکٹر میں اہم سنگ میل ہے، شزا فاطمہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گوگل آفس کا قیام ٹیکنالوجی سیکٹر میں ایک اہم سنگ میل ہے، جبکہ بڑی آئی ٹی کمپنیوں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔

اپنے بیان میں شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں آئی ٹی کا شعبہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ حکومت ٹیکنالوجی کے شعبے کو مزید وسعت دینے اور پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی جانب لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ بڑی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی سے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری، روزگار اور کاروباری مواقع میں مزید اضافہ ہوگا۔

ٹیگز: