Get Alerts

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل  میں جگہ بنالی

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل  میں جگہ بنالی

دبئی: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹوں کے نقصان پر شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

میچ کے آغاز میں ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ 27 اوورز تک محدود کیا گیا۔ پاکستان کے باؤلرز کی نپی تلی کارکردگی کے باعث بنگلہ دیش کی ٹیم 26.3 اوورز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ حذیفہ احسن نے دو اور علی رضا، محمد صیام اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اننگز میں سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم کو فتح دلائی۔

ٹیگز: