نیب کی درخواست مسترد، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار

نیب کی درخواست مسترد، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار رکھی ہے۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کے بعد 14 دسمبر 2017 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔

نیب نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار رکھی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں پیش نہ ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر نیب اہلکاروں نے انہیں لندن سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا تھا۔ بعدازاں احتساب عدالت نے 9 اکتوبر کو کیپٹن (ر) صفدر کو ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں