جلد ڈالر 250 سے نیچے آجائے گا: ملک بوستان

جلد ڈالر 250 سے نیچے آجائے گا: ملک بوستان

کراچی : پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ اگر ذخیر ہ اندوزوں ، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی جاری رہی تو ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اورا سمگلرز کیخلاف کارروائی کے بعد ملکی ترسیلات زر میں 10 سے20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن سے قبل ایکس چینج کمپنیوں کو روزانہ 5 ملین ڈالرز ملتے تھے لیکن اب انہیں 15 ملین ڈالرز مل رہے ہیں یعنی اس میں 2سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اسی وجہ سے ڈالر کی قیمت گر گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں