فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے بافٹا میں میدان مارلیا،   7 ایوارڈز جیت کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

 فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے بافٹا میں میدان مارلیا،   7 ایوارڈز جیت کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن :ہالی وڈ کی فلم "اوپن ہائیمر " نے  بافٹا میں میدان مارلیا،   7 ایوارڈز جیت کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔  آسکراورگولڈن گلوب ایوارڈزکے بعد اہم ترین برٹش فلمی ایوارڈز ’دی برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس‘ (بافٹا) کے میلے میں ہا لی وڈ فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے 7 ایوارڈز جیت کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

برطانیہ لندن میں 17ویں برطانوی اکیڈمی فلم ایوارڈ ’بافٹا‘ فلم ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی  تھی۔’بافٹا‘ ایواڈز کا میلہ بالی وڈ کی سُپر ہٹ فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے لوٹ لیا، بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر کے ساتھ کل 7 ایوارڈز اپنے نام کیے  جبکہ فلم ’باربی‘ ایک بھی ایوارڈ حاصل نہیں کرسکی۔

فلم ’اوپن ہائیمر‘ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ کیلن مرفی، سپورٹنگ اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، بہترین ایڈیٹنگ، سینماٹوگرافی اور 

اوریجنل سکور، بہترین فلم کے علاوہ بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ کرسٹوفر نولن کو دیا گیا۔پہلی بار بافٹا ایوارڈ جیتنے پر کرسٹوفر نولن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوپن ہائیمر کی پوری ٹیم کو سراہا۔ 

یاد رہے کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران ایٹم بم کی تخلیق اور اس کے استعمال میں سب سے بڑا ہاتھ سائنسدان رابرٹ اوپن ہائیمر کا تھا، اس امریکی سائنس دان کی سوانح حیات پر مبنی فلم 2023 کو ریلیز کی گئی تھی اور اس میں سائنس دان کا کردار کیلن مرفی نے ادا کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں