Get Alerts

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں کالنگ فیچر متعارف

 واٹس ایپ کے ویب ورژن میں کالنگ فیچر متعارف

کیلیفورنیا:  میٹا کی زیرِ ملکیت میسجنگ ایپ WhatsApp نے اپنے ویب ورژن میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔ یہ فیچر مرحلہ وار صارفین کو دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ پر کالز کی سہولت صرف موبائل ایپ یا کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ ورژن تک محدود تھی، تاہم اب صارفین براہِ راست ویب براؤزر کے ذریعے بھی کال کر سکیں گے اور انہیں الگ سے ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت صرف ون آن ون چیٹس کے لیے دستیاب ہوگی۔ کال کرنے کے لیے متعلقہ چیٹ کھول کر اوپر موجود کانٹیکٹ کے نام کے ساتھ دیے گئے کال آئیکون پر کلک کرنا ہوگا، جہاں آڈیو اور ویڈیو کال کے آپشنز ظاہر ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق ویب ورژن میں کی جانے والی کالز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا اور اس مقصد کے لیے سگنل پروٹوکول استعمال کیا جائے گا، جبکہ اسکرین شیئرنگ کی سہولت بھی صارفین کو دستیاب ہوگی۔
 
 
 

ٹیگز: