جرمنی میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے لیے طریقہ کار مزید سخت کر دیا گیا

جرمنی میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے لیے طریقہ کار مزید سخت کر دیا گیا
کیپشن: Image by twitter

ہیمبرگ :جرمنی میں سیاسی پناہ گزینوں کے جلد اخراج کے لیے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے ایک نیا بل منظور کر لیا ہے ، نئے بل میں الجزائر ، تیونس ، مراکش اور جارجیا کو محفوظ ملک قرار دے دیا گیا ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق جرمنی نے سیاسی پناہ گزینوں مہاجرین کی ملک سے جلد ملک بدری کے لیے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت الجزائر ، تیونس ، مراکش اور جارجیا کو محفوظ ملک قرار دے دیا گیا ہے ۔

پارلیمنٹ کے منطور کردہ نئے قوانین سے جرمنی میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے لیے طریقہ کار مزید مشکل ہو جائے گا جبکہ جرمنی سے ایسے شہریوں کی ملک بدری مزید آسان ہوجائے گی ۔