پی ٹی آئی کو پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا: مولانا فضل الرحمن

پی ٹی آئی کو پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا: مولانا فضل الرحمن
سورس: File

ڈی آئی خان :  جے یو آئی کے  سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایران پاکستان پڑوسی ہیں،اب بھی وقت ہےہم کوئی منفی اقدامات نہ کریں۔

نجی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  نوازشریف اور ان کے خاندان کے ساتھ بھی مظالم کیے گئے، پی ٹی آئی نے لفاظی کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں یہودی لابی اب بھی بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے،  پی ٹی آئی کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا، مغرب کی نوکری کرو لیکن پاکستان کے مفادات تو نہ بیچو۔جھوٹ بولتے ہیں کہ یہ پاکستان کے لیےکھڑا ہے،یہ پاکستان کے خلاف کھڑا ہے۔
 
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ بانی تحریک انصاف کہتا تھا ووٹ بعد میں ہے قانون کی اہمیت پہلے ہے۔ اور اب ووٹ کی اہمیت پہلے اور قانون کی اہمیت بعد میں کیسے ہوگئی۔

مصنف کے بارے میں